Yawar Ali Jealous to Atir Armaghan (most romantic novel) Episode 5 - Kit...
Yawar Ali Jealous to Atir Armaghan (most romantic novel) Episode 5 ” یہ ابھی تک یہاں کیوں ہے مس احمد؟ “ یاور نے میز پہ رکھی فا ٸ ل کی جانب دیکھ کر مژگان سے پوچھا تھا۔ مژگان کو سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ وہ کیا پوچھنا چاہ رہا ہے۔ وہ ہونقوں کی طرح کبھی فا ٸ ل اور کبھی یاور کو دیکھنے لگی۔ ” میں کچھ پوچھ رہا ہوں تم سے۔۔ “ اس کی خاموشی کے بدلے میں وہ ایک دم دھاڑا تو مژگان کے سارے طبق روشن ہوگ ۓ ۔ آفس خالی ہونے کی وجہ سے اس کی دھاڑ کی گونج بھی زیادہ تھی۔ ” وہ ۔۔۔سر۔۔۔۔میں۔۔۔۔یہ فا ٸ ل۔۔۔۔آپ کے سا ٸ ن کروانے تھے اس لیے۔۔۔۔ “ اس نے ٹوٹے پھوٹے لفظوں میں بتایا۔ اس وقت وہ اتنا غضب ناک ہو رہا تھا کہ مژگان کو اس سے بہت خوف آ رہا تھا۔ ایک تو آفس بھی خالی تھا اوپر سے اس کے تیور۔ ” میں کب کا سا ٸ ن کر چکا ہوں۔ ارمغان انڈسٹریز کے سا ٸ ن کہاں ہیں؟ “ وہ اب غرّا رہا تھا۔ ” سوری سر وہ میں۔۔۔۔پتا نہیں کیسے۔۔۔۔میں بھول گ ٸ ۔۔۔۔ “ اس نے ڈرتے ڈرتے صفا ٸ دینے کی کوشش کی۔ اپنی نیند کے باعث غفلت کا بتا کر وہ اس کے عتاب کا مزید نشانہ نہیں بننا چاہتی تھی۔ ” بھول گ ٸ یا سو گ ٸ ؟ یہ آفس ہے آپ کا بیڈ روم ...